جازان.....جازان محکمہ صحت نے نومولود کی موت کی تفصیلات جاری کردیں۔ بچی کو 3روز قبل انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل کیاگیا تھا۔ اسے بچانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔ نومولود کے دل میں پیدائشی خرابی تھی۔ خون میں آکسیجن کا تناسب بھی کم تھا۔ گلوکوز کی قلت کا بھی شکار تھی۔ ولادت سے قبل ہی مذکورہ عارضے سے دوچارہوچکی تھی۔ محکمے کا کہناہے کہ نومولود کی حالت خراب تھی اسی لئے اسے العارضہ اسپتال سے ابو عریش اسپتال منتقل کیاگیا۔ علاج کی ہر ممکن کوشش کی گئی ،ناکام ثابت ہوئی۔