Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمام سرکاری ادارے عدالتوں سے باہر 90روز میں معاملات طے کریں، شاہ سلمان

ریاض.... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تمام سرکاری اداروں، محکموں اور وزارتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ وزارت انصاف کے ساتھ تال میل پیدا کرکے عدالتوں سے حتمی فیصلے کرائیں۔ 90روز کے اندر جملہ تنازعات طے کرلیں۔ وزارت انصاف نے بدھ کو اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ شاہ سلمان کی ہدایت کے مطابق سرکاری اداروں اور محکموں کو عدالتوں کے چکر لگانے کے بجائے معاملات کو طے کرنے والی حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ عدالتوں پر سرکاری اداروں کے مقدمات کا بوجھ بڑھتا چلا جارہا ہے۔30اداروں کے مختلف مقدمات عدالتوں میں زیر بحث ہیں۔ قومی تبدیلی پروگرام 2020 اورسعودی وژن 2030کے تحت عدالتوں کو سرکاری اداروں کے دعویٰ جات کی بھرمار سے نجات دلانا ہے۔ وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے کہا کہ شاہی ہدایت کی بدولت عدالتوں کا بوجھ بہت ہلکا ہوجائیگا اور سرکاری اداروں کے معاملات آسانی سے عدالت کے باہر ہی حل ہوجائیں گے۔

شیئر: