Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹھیک ہوں، گیند کی حالت تشویشناک ہے، شعیب ملک

ویلنگٹن..... سابق کپتان اور آل راﺅنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں لیکن ان کے سر پر لگنے والی گیند کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں ان تمام دوست احباب ، مداحوں اور شائقین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے چوتھے میچ کے دوران سر پر گیند لگنے کے واقعہ کے بعد ان کی خیریت معلوم کیا اور ان کی انجری پر تشویش کا اظہار کیا۔ شعیب ملک نے کہا وہ تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں اور آخری میچ میں شرکت کے لئے بھی پر امید ہیں۔ انہوں نے سب سے دعا کی درخواست بھی کی۔
 

شیئر: