کمل ہاسن اپنی سیاسی جماعت کا نام بتائیں گے
جمعرات 18 جنوری 2018 3:00
ہندوستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رجنی کانت کے بعد اب کمل ہاسن نے بھی اپنا سیاسی سفر شروع کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیاہے۔ اداکار کمل ہاسن کا کہنا ہے وہ اپنی سیاسی جماعت کے نام کا اعلان اگلے ماہ 21 فروری کو کریں گے ۔ وہ تامل ناڈو کی ریاست سے اپنا سیاسی سفر شروع کرنے جارہے ہیں۔ وہ اس ضمن میں ریاست کے مختلف مقامات کا دورہ بھی کریں گے۔یاد رہے کہ کمل ہاسن نے موجودہ ہندوستانی سیاسی نظام کو ناقابل قبول قرارد دیاتھا۔