Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگرپالیکا کی صدر حلف برداری کے بعد گرفتار

بریلی۔۔۔۔ نگرپالیکا کی صدر کو وکاس بھون میں حلف لینے کے بعدغداری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ جوگیندر سنگھ نے بتایا کہ شہلا طاہر کو حلف برداری کے بعد گرفتار کیا گیااوران پر غداری کا مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں 14دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔بتایاجاتا ہے کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد فتح کے جلوس میں پاکستان کی حمایت میں نعرے بازی کرنے کے سلسلے میں 9جنوری کو شہلا ان کے شوہر اور 500حامیوں کے خلاف مبینہ طور پر غداری کا معاملہ درج کیا گیاتھا۔

شیئر: