قازقستان،بس میں آتشزدگی،52افرادہلاک
جمعرات 18 جنوری 2018 3:00
آستانہ۔۔۔قازقستان میں چلتی ہوئی مسافر بس میں آگ لگ گئی جس کے باعث 52افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔جمعرات کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میںبتایا گیاہے کہ اکتوبے کے علاقے میں واقع ضلع ارگز میں ایک مسافر بس میں اچانک آگ بھڑ ک اٹھی ،جس کے نتیجے میں 52افراد زندگی کی بازی ہار گئے،بدقسمت بس کے صرف5مسافر ہی بس سے نکلنے میں کامیاب ہوسکے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور ایمرجنسی حکام کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور متاثرین کو موقع پر ہی طبعی امداد دی ۔