سہارنپور۔۔۔۔۔ سہارنپور کے ضلع مجسٹریٹ پی کے پانڈے نے ضلع کے تمام اسلحہ رکھنے والوں سے کہا ہے کہ اگروہ ابھی تک اپنے لائسنس این ڈی اے ایل پورٹل پر درج نہیں کراسکے تو31مارچ 2018تک درج کراکر خصوصی شناخت نمبر حاصل کرنے کیلئے کلکٹریٹ میں واقع اسلحہ دفتر جاکر درخواست فارم جمع کرادیں۔ این ڈی اے ایل پورٹل پر نام درج نہ کرانے پر کارروائی کی جائیگی۔