Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹماٹر کا جوس بچوں کی نشونما میں معاون ثابت ہوتا ہے‎

ٹماٹر بھوک میں اضافہ کرتا ہے . یہ ہاضمے کو بہتر بناتا ہے اسی لیے اسے سلاد کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور بچے بڑے سب شوق سے کھاتے نظر آتے ہیں . 
  ٹماٹر قبض کو دور کرتا ہے ، خون کو صاف کرتا ہے  اور خون کی کمی کو دور کرتا ہے  .   یہ جسم کی خشکی  دور کرنے کے لیے  بھی  مفید ہے ۔
 اس کا باقاعدہ  استعمال جسم کی گرمی کو ختم کرتا ہے ۔ یرقان ،گردے کے ورم ،شوگر اور موٹاپے میں صبح سویرے ایک ٹماٹر استعمال کرنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے ۔
ٹماٹر  دانتوں کو مظبوط بنانے کے لیے بھی مفید ہے ۔ٹماٹر کا جوس بچوں کی نشونما میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔ 
جو مائیں بچون کو فیڈ کرواتیں ہیں وہ ٹماٹر کا جوس ضرور استعمال کریں ۔اس سے ماں کا خون صاف ہو گا تو بچہ بھی صحت مند ہوگا ۔ 
ہر چیز کے استعمال میں اعتدال ضروری ہے  . ٹماٹروں کا بہت زیادہ  استعمال  پیٹ کے مسائل پیدا کر سکتا ہے .  اسکے علاوہ تپ دق اور گلے کے امراض والے مریضوں کے لیے ٹماٹر استعمال نہ کرنا زیادہ بہتر ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:آئلی جلد کے لیے فیس پیک

شیئر: