Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق کے 13لاکھ بچے بے گھر ..... سعودی اخبار کی سرخیاں

20جنوری 2018ءہفتے کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے عربی جریدے ”الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں

٭ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نام ترکمانستان کے صدر کا مکتوب
٭ داعش کی جنگ نے عراق کے 13لاکھ بچوں کو بے گھر کردیا
٭ شمالی شام میں کرد اکثریتی شہر عفرین پر ترک فوج کی گولہ باری، روس نے ترک فضائیہ کا ساتھ دینے سے انکار کردیا
٭ سوڈانی پولیس نے ام درمان میں نمازیوں پر اشک آور بم برسائے ، سوڈانی حکام نے روٹی کے نرخوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر سختیاں شروع کردیں
٭ امریکہ نے نئی دفاعی حکمت عملی کا اعلان کردیا، چین او رروس جیسی بین الاقوامی طاقتوں کے ساتھ عسکری مسابقت کو ترجیحات بنادیا
٭ اردن اور اسرائیل کے درمیا ن مصالحت، اسرائیلی سفارتخانہ کل اتوار کو عمان میں کھول دیا جائیگا
٭ لبنان نے الیکٹرانک جاسوسی سے انکار نہیں کیا
٭ نفرتیتی کی بیٹی کے مقبرے کی گتھی حل ہونے کے قریب
٭ جرمن دہشتگرد ابو طلحہ مشرقی شام کے دیر الزور مقام پر فضائی حملے میں مارا گیا
٭ اگر عربوں نے مشترکہ حکمت عملی تیار کرلی تو ایران کا اثر و نفوذ ہوا میں تحلیل ہوجائیگا
٭ عبدالفتاح السیسی نے ایک بار پھر خو د کو صدارتی امیدوار نامزد کرلیا
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: