محمد عرفان نے امریکی باسکٹ کلب کی پیشکش قبول کر لی
لاہور: دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان پی ایس ایل3 کے بعد امریکہ جائیں گے، ٹریننگ کے ساتھ ساتھ باسکٹ بال میں مہارت حاصل کرنے کے بعد کلب کی سطح پر میچز بھی کھیلیں گے۔ محمد عرفان نے امریکی باسکٹ بال کلب کی آفر قبول کر لی ہے۔ محمد عرفان اور نیویارک باسکٹ بال کلب میں معاہدہ طے پا گیا۔ محمد عرفان نے امریکی باسکٹ بال کلب کے دوبارہ رابطہ کرنے پر ان کی دعوت قبول کر لی۔خیال رہے کہ چند روز قبل دراز قامت فاسٹ بولر محمد عرفان نے ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ انہیں امریکہ کی طرف سے باسکٹ بال کھیلنے کی پیشکش کی گئی ہے لیکن میں نے کہا کہ پاکستان ہی میرے لیے سب کچھ ہے اور پاکستان ہی کی وجہ سے میرا نام ہے۔عرفان نے بتایا کہ انہیں امریکی شہریت کی بھی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے اسے ٹھکراتے ہوئے امریکیوں پر واضح کر دیا کہ وہ صرف پاکستان کے لیے ہی کھیلنا چاہتے ہیں اور ان کی ساری صلاحیتیں پاکستان کے لیے ہیں۔فاسٹ بولر کے امریکہ کے مقامی کلب کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔ وہ پی ایس ایل تھری کے بعد امریکہ جائیں گے جہاں وہ ٹریننگ کریں گے۔ ٹریننگ کے ساتھ ساتھ وہ باسکٹ بال میں مہارت حاصل کرنے کے بعد کلب کی سطح پر میچز بھی کھیلیں گے۔محمد عرفان کا ماننا ہے کہ درازقد کھلاڑیوں کی باسکٹ بال کلب میں ٹریننگ اچھے انداز میں ہوتی ہے اس لئے محمد عرفان نے باسکٹ بال کلب کے ساتھ اپنے معاملات طے کئے ہیں۔