لکھنؤ۔۔۔۔۔۔یوپی میں امن و امان کی صورتحال دن بہ دن ابتر ہوتی جارہی ہے۔خواتین،بچے،بوڑھےاورجوان یہاں تک کہ صحافیوں کی بھی جان و مال محفوظ نہیں ۔ ریاست میں چوری،ڈکیتی ، قتل اور تشددکی وارداتوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ۔لکھنؤ کے سینئر صحافی نول کانت سنہا پرجو متعدد چینلوں اور اخبارات میں کام کر چکے ہیں بدمعاشوں نےبھری بازار اندرا نگرمیں حملہ کردیا جس سے ان کی آنکھ اور چہرے پر شدید زخم آئے۔مقامی لوگوں نے نول کانت کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا۔اس واقعہ سے عام شہریوں اور صحافیوں میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی۔ صحافیوں کے زبردست احتجاج کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کوگرفتار کر لیا ۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں ویبھو سنگھ ریلائنس جیو کا منیجر ہے، اس نے خود کو آئی جی پولیس کانپور زون کا رشتہ دار بتایا جبکہ پولیس افسر نے اس دعوےکی تردید کی ۔