حیدرآباد- - - - - - حیدرآباد میں حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والے 280 افراد کو عدالت نے سزا سنائی ہے جبکہ 14افراد کو چالان کی ادائیگی میں ناکامی پر سزادی گئی ہے۔بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 9افراد کو جیل بھیجا گیا ہے۔16افراد کے ڈرائیونگ لائسنس مستقل طورپر معطل کئے گئے ہیں جبکہ 58افراد کے لائسنس معطل کئے گئے ہیں۔عدالت نے ان پر 48لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیا ۔یکم جنوری سے 19جنوری تک جملہ 2274چارج شیٹس ،حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والے افراد کے خلاف جاری کی گئیں۔عدالت نے ان کو 2دن سے 30دن تک کے درمیان سزا سنائی۔ان کو چنچل گوڑہ جیل منتقل کردیاگیا۔پولیس نے کہاکہ حالت نشہ میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے جانے والے افراد کو سرکاری ملازمت حاصل ہونے ، پاسپورٹ حاصل ہونے ، ویزا کلیئرنس میں مشکلات ہوں گی ۔