Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خشک جلد کی کیئر کیسے کریں ؟ ‎

گلیسرین ،عرقِ گلاب اور لیموں کا رس ہم وزن ملا کر کسی بوتل میں رکھ دیں اور رات کو سونے سے پہلے ہاتھوں ،پاؤں اور چہرے کا مساج کریں ۔
دو چمچ بالائی ،ایک چمچ شہداور چار قطرے لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگا لیں ۔پندرہ منٹ بعد چہرہ دھو لیں تو سکن سافٹ ہو جاتی ہے ۔
 سردیوں میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں کیونکہ عام طور پر سردیوں میں پانی کم پیا جاتا ہے  اور پانی کی کمی کی وجہ سے جلد پھیکی ،خشک اور بے رونق  ہو جاتی ہے ۔سردیوں میں زیادہ پانی پینے سے آپکی جلد نرم اور تروتازہ دکھائی دے گی۔
ہر ڈیڑھ مہینے کے بعد اینٹی ایجنگ فیشل ضرور کروائیں ،باقاعدہ فیشل سے بھی جلد پر خشکی کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔  فیشل کروانے کے بعد  ایک ہفتے تک چہرے پر کاسمیٹکس کا استعمال نہ کریں ،کیونکہ اس سے چہرے پر وائٹ ہیڈز بن جاتے ہیں ۔فیشل کروانے کے بعد آپ اپنی جلد کی نوعیت کے مطابق سن بلاک کا استعمال لازمی کریں ۔
 میک اپ کرنے سے پہلے ململ کے کپڑے میں برف کے ٹکڑے لپیٹ کر   چہرے پر آہستہ آہستہ لگائیں کچھ دیر تک یہ عمل کریں اور  جب جلد ٹھنڈی ہونے لگے تو میک اپ کر لیں ۔ اس سے جلد ٹائٹ ہو جائے گی اور میک اپ زیادہ دیر تک چہرے پر بر قرار رہے گا . 
اسے بھی پڑھیں:لیموں بہترین بیوٹی پراڈکٹ‎

شیئر: