بالی وڈ کی اپنے وقت کی مشہور اداکارہ جوہی چاولہ کی ایک رقص کی وڈیو منظرعام پرآئی ہے جس میں جوہی ایک شادی کی تقریب میں ساتھی خواتین کےساتھ رقص کرتی نظرآرہی ہیں ۔جوہی نے رقص کی وڈیواپنے سماجی رابطہ اکاﺅنٹ پر پیش کی جس پر انہوں نے لکھا کہ وہ اپنی سہیلی کے بیٹے کی شادی میں شریک ہیں ۔وڈیو میں جوہی چاولہ دیپیکا پڈوکون کے مشہور گیت”ڈھول باجے“ پر رقص کررہی ہیں۔ جوہی کی موبائل کیمرے سے بنائی گئی اس وڈیو کو انٹرنیٹ پر مقبول ہورہی ہے۔