ریاض.... وزارت محنت و سماجی بہبود کے ترجمان خالد ابا الخیل نے اعلان کیا ہے کہ زنانہ لوازمات کی دکانوں پر سعودی خواتین کی تقرری کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے 68 ہزار دکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ یہ عدادوشمار تین ماہ کے ہیں۔ 54378 دکانداروں نے سعودائزیشن کے فیصلے پر عملدرآمد کیا ۔ یہ کل دکانوں کا 80 فیصد ہیں جبکہ 13525 دکانوں نے زنانہ لوازمات فروخت کرنے کیلئے سعودی خواتین کی تقرری کا فیصلہ نافذ نہیں کیا۔ ان کا تناسب 20 فیصد کے لگ بھگ ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کی بابت ضروری کارروائی کرلی گئی۔