ڈیوس ...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چین کا ایک خطہ ایک سڑک منصوبہ کئی ملکوں، خطوں اور تہذیبوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرے گا۔ لوگ آزادانہ نقل و حرکت کرسکیں گے۔ ملکوں کے درمیان وسیع ثقافتی روابط قائم ہوں گے۔سی پیک سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال اور غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ڈیوس میں عالمی اقتصادی فور م کے سالانہ اجلاس میں ون بیلٹ ون روڈ کے موضوع پر مباحثے میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ خطے میں معاشی استحکام کا اہم جزو ہے۔ اس کی تائید کرتے ہیں۔