اسپینش لیگ: فیورٹ ایٹلیٹیکو میڈرڈ اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر
جمعرات 25 جنوری 2018 3:00
سیویلا: اسپینش لیگ میں بڑے اپ سیٹ کے نتیجے میں سیویلا کی ٹیم فیورٹ ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو شکست دے کر اسپینش کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔کوارٹر فائنل پہلے مرحلے میں سیویلا نے1-2سے کامیابی حاصل کرکے برتری کے ساتھ دوسرے مرحلے کا میچ کھیلااور بڑی حریف ٹیم کی جانب سے کسی زبردست جوابی کارروائی کے امکانات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے یہ میچ بھی 1-3سے جیت کر 2-5کی مجموعی برتری کے ساتھ سیمی فائنل تک رسائی میں کامیاب رہی۔سیویلا کےلئے اس میچ میںسرگیو ایسکوڈ یرو، ایور بنیگا اور پیبلو سرابیا نے گول کئے اور ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔سرگیو ایسکوڈ یرو نے صرف26سیکنڈز میں پہلا گول کرکے جو برتری حاصل کی اسے حریف ٹیم کسی مرحلے پر ختم نہ کر سکی اور خسارہ بڑھتا چلا گیا۔ایٹلیٹیکو میڈرڈ اس سے پہلے چیمپیئنز لیگ سے بھی باہر ہو چکی ہے۔ٹیم کے نئے کوچ ونسینزو مونٹیلا کی نگرانی میں سیویلا کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور وہ تسلسل سے فتوحات سمیٹ رہی ہے۔