تربت ...تربت میں 200فراریوں نے ہتھیارڈال دئیے۔ ہتھیار ڈالنے کی تقریب ایف سی ہیڈکوارٹرمیں ہوئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو اور کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی موجود تھے ۔ذرائع کے مطابق ہتھیار ڈالنے والوں میں 15 کمانڈر شامل ہیں قومی دھارے میں شامل ہونے والے فرایوںکا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔