Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راس الخمیہ میں گاڑی کی ٹکر سے دو اماراتی لڑکیاں ہلاک

دونوں لڑکیاں شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئیں ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
متحدہ عرب امارات راس الخیمہ میں گاڑی کی ٹکر سے دو اماراتی لڑکیوں کی موت واقع ہوگئی۔
امارات الیوم کے مطابق دونوں لڑکیاں ایک تفریحی موٹرسائیکل پر سوار تھیں، راس الخیمہ کی ایک اندرونی سڑک پر گاڑی نے انہیں پیچھے سے ٹکر ماردی۔ مرنے والی لڑکیوں کی عمریں 14 اور 15 برس تھیں۔
راس الخیمہ پولیس نے بتایا’ یہ افسوسناک حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی سے پیش آیا، گاڑی کے 37 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔‘
پولیس آپریشن روم کو سنیچر کی شام حادثے کی اطلاع ملی، پولیس اور پیرا میڈیکس جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو دونوں لڑکیاں شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکی تھیں۔
متحدہ عرب امارت میں لاپرواہی سے ڈرائیونگ سنگین حادثات کی بڑی وجوہ میں سے ایک ہے جو ٹریفک حادثات کا تقریبا 25 فیصد ہیں۔
دونوں کی نعشوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے تحقیقات کر رہی ہے۔
راس الخیمہ پولیس نے ڈرائیوروں پر زور دیا کہ’ وہ ڈرائیونگ کے دوران محتاط رہیں۔ ٹریفک ضابطوں اور قوانین کی مکمل پابندی اور رفتار کا تعین کریں۔‘
’سڑک کے علاوہ کسی اور چیز کی طرف متوجہ نہ ہوں تاکہ کسی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔‘

 

شیئر: