لاہور... سابق وزیراعظم نوازشریف کہ سازشی عناصر کو عوام 2018 کے انتخابات میں بھر پور جواب دیں گے ۔ آئندہ انتخابات میں ووٹ کے تقدس اورعدل کی بحالی کے لئے میدان میں نکلیں گے سابق وزیراعظم نے جاتی امرا میں لیگی کارکنوں سے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ سازشی عناصر کو عوام 2018 کے انتخابات میں جواب دیں گے۔ عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں گے ۔ملک بھر میں جلسے جلوس کریں گے ۔(ن) لیگ کے کارکنان تیار ہوجائیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام سے تمام وعدے پورے کئے۔ کھوکھلے نعرے لگانے والے ہمارے ترقیاتی کاموں کامقابلہ کرکے دکھائیں۔