Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈا توڑتے ہی برف بن گیا،چینی شہر میں درجہ حرارت منفی 40

بیجنگ.... بیجنگ میں ان دنوں شدید سردی پڑ رہی ہے اور ایک ضلع میں درجہ حرارت منفی 40ڈگری تک پہنچ چکا ہے۔ ایسے میں ہر چیز منجمد ہی نظر آتی ہے۔شمالی چین میں ایک شخص نے اپنے گھر میں وڈیو تیار کی اور بعدازاں اسے ویب سائٹ پر ڈالدیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ وہ انڈا کھانے کیلئے توڑتا ہے اور جیسے ہی انڈے کی زدری پلیٹ میں گرتی ہے تو وہ جم جاتی ہے۔ اس وڈیو سے یہ دکھانا مقصد تھا کہ کس قدر سردی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ وڈیو چینی ضلع ہوزہونگ میں تیار کی گئی ہے۔ یہ علاقہ چین میں سب سے زیادہ سرد قرار دیا جاتا ہے۔ پچھلے ہفتے بھی اسی قسم کی ایک وڈیو آئی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ نوڈلز جم کر برف بن چکی تھیں جبکہ ایک بوتل میں رکھی ہوئی چائے بھی جب نکالی گئی تووہ پانی برف بن کر نکلا۔ ایک دیہاتی نے بتایا کہ اصل میں اسے ٹھنڈی چائے کہا جاتا ہے۔

شیئر: