Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوہانسبرگ ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کیلئے 225رنز درکار

 
جوہانسبرگ: جوہانسبرگ کی وکٹ بلے بازوں کو دن میں تارے دکھانے لگی۔ ڈین ایلگر کے سر پر گیند لگنے کے تنازع نے سر اٹھا لیا۔ 241 رنزکے ہندوستانی ہدف کی جانب بڑھتے ہوئے جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ پر 17 رنز بنا لئے۔سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ہندوستانی بلے بازوں نے کچھ مزاحمت دکھائی۔ کپتان ویرات کوہلی کے 41 اور آنجنکیا رہانے کے 48 رنز قیمتی ثابت ہوئے۔ لوئر آرڈر کے بھنیشور کمار 33 جبکہ محمد شامی کے 27 رنز کی بدولت مجموعی اسکور 247 تک پہنچ گیا۔پہلی اننگز میں ہند کی ٹیم 187رنزپر آوٹ ہوگئی تھی جس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے 194رنز بنائے تھے۔241 رنز کے نئے ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے میزبان پروٹیز میدان میں آئے تو انھیں5رنز پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔ا سکور جب 17 ہوا تو ڈین ایلگر کو جسپریت بمرا کی گیند سر پر لگی جس کے بعد کھیل رکا تو پِچ کے خطرناک ہونے پر بحث چھڑ گئی۔ میچ ریفری کے ساتھ فیلڈ امپائرز نے سر جوڑ لئے اور کھلاڑیوں کو ڈریسنگ میں جانے کا اشارہ دے دیا۔میدان خالی ہوتے ہی بارش کی آنکھ مچولی بھی شروع ہو گئی۔ پہلے خطرناک وکٹ اور پھر خراب موسم کے باعث کھیل ختم کر دیا گیا۔ جنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کےلئے جنوبی مزید 225 رنز درکار ہیں جبکہ 9 وکٹیںباقی ہیں۔

شیئر: