Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزاد ہ ولید بن طلال کو رہا کردیا گیا

ریاض .... ممتاز سعودی بزنس مین شہزادہ ولید بن طلال کو ہفتے کو رہا کردیا گیا۔ ایک سینیئر سعودی عہدیدار کا کہناہے کہ انہیںاٹارنی جنرل کیساتھ مالی معاملات طے ہونے کے بعد رہا کیا گیا ۔اس سے قبل ممتاز ٹی وی چینل ایم بی سی کے مالک ولید ابراہیم کو رہا کردیا گیا ۔ولید بن طلال نے برطانوی خبررساں ایجنسی کوانٹرویو میں کہا تھا کہ میں نے حکا م سے بات چیت میں کہا کہ میں نے کوئی کرپشن نہیں کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مجھے اپنی کمپنی کنگڈم ہولڈنگ پر مکمل کنٹرول رہیگا۔شہزادہ ولید نے کہا کہ میری نظر بندی غلط فہمی کا نتیجہ تھی۔ میں ولی عہد کے اصلاحات پروگرام کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔ حکومت او رمیرے درمیان صرف چند معاملات پر بات چیت ہوئی ہے۔ مجھے کوئی چیزچھپانے کی ضرورت نہیں۔ میں خود کو بہت پرسکون محسوس کرتا ہوں۔ میں نے تو ہوٹل میں شیو بھی بنوائی۔ بالکل گھر کی طرح میرا باربر یہاں آیا اور یہاں میں نے خود کو اپنے گھر جیسا پایا۔ نظر بندی کے دوران میں اپنے خاندان کے ارکان سے رابطے میں رہا۔ اسکے علاوہ اپنے کاروبار کے ایگزیکٹیو سے بھی رابطے میں تھا۔ رہائی کے بعد شہزادہ ولید بن طلال نے کہا کہ میں سعودی عرب میں ہی رہونگا اوریہ بات یقینی ہے کہ میں سعودی عرب نہیں چھوڑسکتا ۔یہ میرا وطن ہے۔
 

شیئر: