Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے ٹی ایم فراڈ کیس میں چینی باشندوں کو سزا

کراچی ... کراچی کی مقامی عدالت نے اے ٹی ایم اسکمنگ کیس میں گرفتار 2 چینی باشندو ں کوجرم ثابت ہونے پر ایک ،ایک سال قید اور 50،50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ مجرمان اے ٹی ایم سے رقم نکلواتے تھے ۔ دونوں چینی باشندوں کو ڈیفنس سے پکڑا گیاتھا۔واضح رہے کہ کراچی میں چند ماہ قبل اے ٹی ایم اسکمنگ کے ذریعے فراڈ کی وارداتوں کا انکشاف ہوا تھا ۔کئی شہریوں کا ڈیٹا ہیک کرکے ان کے اکاونٹ سے رقوم نکلوائی گئی تھیں۔صارفین اور بینکوں کی شکایات پر ایف آئی اے نے فوری ایکشن لیا کراچی کے نجی بینک میں اسکمنگ ڈیوائس لگاتے ہوئے دو چینی باشندوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔

شیئر: