مکہ مکرمہ میں بدھ 26 مارچ کو رمضان کی 27 ویں شب موسلا دھاربارش کی اطلاعات ہیں۔
الاخباریہ چینل کے مطابق مسجد الحرام میں زائرین نے باران رحمت کے دوران دعائیں کیں اور عبادت میں مصروف رہے۔
وڈیو کلپس میں زائرین کو بارش کے دوران روحانی ماحول میں مسجد الحرام کے صحن اور مطاف میں دعائیں مانگتے دکھایا گیا ہے۔
واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔
بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔