Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجٹ اجلاس: اپوزیشن سے مودی کی طلاق ثلاثہ بل منظور کرانے کی اپیل

نئی دہلی۔۔۔۔۔ آج بجٹ سیشن شروع ہونےسے قبل پارلیمنٹ کے احاطہ میں صحافیوں سے خطاب کرتے  ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے طلاق ثلاثہ کا تذکرہ کر کے اشارہ دے دیا ہے کہ وہ بجٹ اجلاس میں ہی راجیہ سبھا سے طلاق ثلاثہ بل کو منظور کرانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ3 طلاق قانون بنا کراس سال مسلم خواتین کو تحفہ دینا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اپوزیشن پر الزام عائد کیا کہ حکومت کی لاکھ کوششوں کے باوجوداس نےتعاون نہیں کیا تاہم بجٹ اجلاس میں اپوزیشن پارٹیوں سےبل کی منظوری میں تعاون پیش کرنے کی گزارش کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ بجٹ اجلاس کے لئے تمام سیاسی پارٹیوں سے توقع ہے کہ وہ 3 طلاق بل منظور کرانے میں تعاون دیں تاکہ مسلم خواتین کو نئے سال کا تحفہ دے سکیں۔3 طلاق کے علاوہ وزیر اعظم نے عام لوگوں، دلتوں، محروم طبقات کے مفاد میں بجٹ تیار کرنے میں اپوزیشن پارٹیوں سے تعاون کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ بجٹ سیشن انتہائی اہم ہے یہ بجٹ ملک کو نئی توانائی دینے اور عام لوگوں کی توقعات پورا ترے گا۔ انہوں نےواضح کیا کہ بجٹ پیش ہونے کے بعد یہ مختلف کمیٹیوں کے پاس جاتا ہے اور تقریبا ایک ماہ تک کمیٹیاں اس پر غور کرتی ہیں۔ ان کمیٹیوں میں برسراقتدار اور اپوزیشن دونوں کے لوگ ہوتےہیں اور وہ سیاست سے اوپر اٹھ کر ملک کے لئے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سیشن کے دوران کمیٹیوں کے وقت کا بھرپور استعمال ہوگا۔ انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں سے اپیل کی کہ عام لوگوں دلتوں،محروم طبقات ، مظلوم، غریب، کسانوں اور مزدوروں کو اس کا بھرپور فائدہ کس طرح سے ملے اس سمت میں سیشن کے دوران کام کریں اور ایک روڈ میپ بناکر آگے بڑھیںاورملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔
 

شیئر: