30جنوری 2018ء کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”المدینہ“ کی شہ سرخیاں
٭ ملازم پیشہ اور سجل تجاری رکھنے والی سعودی خواتین ہی ڈرائیور درآمدکرسکتی ہیں
٭ سعودی بینک نئے تاجروںکو کھڑا کرنے اور سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کے سدباب میں شریک ہونگے
٭ جدہ میں بجلی کی خرابی 20منٹ کے اندر دور کردی گئی، کمپنی کا اعلامیہ
٭ عرب اتحاد نے عدن میں ضبط و تحمل کو ناگزیرقرار دیدیا
٭ اشیائے ضرورت کے نرخوں میں 10سے 15فیصد فرق، انجمن تحفظ صارفین
٭ عدالتوں سے رجوع کرنے والوں کو ای میل او رایس ایم ایس کے ذریعے کارروائی سے مطلع کرنے کا فیصلہ
٭ ایک ماہ کے دوران سعودی بینکوں کے منافع میں 149فیصد اضافہ
٭ گاڑیوں کے کاروبار میں جعلسازی کرکے فرار ہوجانے والے خلیجی شہری کو سعودی انٹرپول نے بازیاب کرلیا
٭ نائب گورنر مکہ نے الجموم میں خدمات اور منصوبہ جات کا معیار بہتر بنانے کی اسکیم کی سرپرستی شروع کردی
٭٭٭٭٭٭٭٭