Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش اور ہندوستان سے مچھلیوں کی درآمد پر عارضی پابندی

ریاض ..... غذاو دوا کی جنرل کمیٹی نے متعدد ایشیائی ممالک سے مچھلیوں اور جھینگوں کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کر دی۔ عاجل ویب نیوز کے مطابق کمیٹی کی جانب سے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش اور میانمار سے فارمی مچھلی اور جھینگوں کی درآمد پروقتی پابندی عائد کی گئی ہے ۔ کمیٹی کی جانب سے جاری دوسرے بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم مارچ سے ویتنام اور یکم اپریل سے ہندوستان سے بھی زرعی فارم میں پالی گئیں مچھلیاں اور دیگر اشیاءدرآمد نہ کی جائیں ۔ ان ممالک میں بنائے گئے فارمز کے بارے میں غذا و دواءکمیٹی کیجانب سے کلیئرنس سند حاصل کر نے کے بعد اشیاءدرآمد کی جائیں جن کا باقاعدہ کمیٹی تجزیہ کرنے کے بعد اعلان کریگی ۔ 
 

شیئر: