ورون کے مومی مجسمے کا افتتاح
بالی وڈ فلموں کے مشہور اداکار ورون دھون مومی مجسمے میں ڈھل گئے ۔ اداکار ورون دھون کا مومی مجسمہ مادام تساﺅ میوزیم کی زینت بن گیا۔ان کے مومی مجسمے کی تقریب رونمائی ہانک کانگ کے مادام تساﺅ میوزیم میں کی گئی ۔ ورون دھون نے ہی مومی مجسمے کا افتتاح کیا اور اس کے منفرد انداز میں تصاویر بھی بنوائیں۔ انہوں نے میوزیم انتظامیہ اور اپنے مداحوںکا شکریہ اداکیا۔ ورون نے کہا کہ میں نے 6 برس کی عمر میں میوزیم دیکھا تھا۔ یقین نہیں آتا کہ میرا مجسمہ یہاں نصب ہے۔