Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چار جی بی ریم کے ساتھ شیاؤمی ریڈمی 5 لانچ‎

شیاؤمی کمپنی نے ریڈمی 5 اسمارٹ فون کو 4 جی بی ریم کے ساتھ متعارف کروا دیا ہے۔اسمارٹ فون میں 5.7 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 450 پروسیسر ، مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ اور اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 3300 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔فنگر پرنٹ سکینر کو فون کی پشت پر جگہ دی گئی ہے۔ فون کی قیمت 1099 یان ہے اور اسے کالے ، گولڈ اور روز گولڈ رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔فون کو کمپنی کے آن لائن اسٹورز پر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شیاؤمی می میکس 3 کی تفصیلات لیک

شیئر: