جدہ.... پبلک پراسیکیوشن نے ایک سعودی نوجوان اور ایک عرب لڑکی سے غیر فطری حالت میں پائے جانے پر گرفتاری کے بعدپوچھ گچھ شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان نے جدہ کے الجامعہ محلے میں سگنل توڑ دیاتھا۔ موقع پر موجود ٹریفک اہلکار نے اسے روک کر شناختی کارڈ طلب کیا تو پتہ چلا کہ نوجوان سعودی ہے اور اسکے ہمراہ بیٹھی لڑکی عرب ہے۔ دونوں ہوش و حواس کے عالم میں نہیں تھے۔ انکے ہمراہ اس وقت کوئی اور بھی نہیں تھا۔ دونوںکو گرفتار کرکے الجامعہ پولیس اسٹیشن بھجوا دیا گیا جس نے انہیں پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا۔