رانچی۔۔۔۔چارہ گھوٹالہ کے 3مقدمات میں سزا یافتہ بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالوپرساد سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔دوسری جانب دمکا خزانے سے کلیئرنس معاملے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں انہیں پیش کیاگیا۔سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں سرکاری خزانے سے رقم نکالنے کے معاملے میں استغاثہ نے 2گواہ چندر بھوشن سنگھ اور رام پرسدھ سنگھ کو پیش کیا۔ گواہوں نے بیان درج کرائے اور بعد ازاں دفاعی وکیل نے دونوں سے پوچھ گچھ کی۔واضح ہو کہ بہار کے محکمہ خوراک میں سب سے بڑا گھوٹالہ ہو ا جہاں سے 139.35کروڑ روپے فرضی کاغذات کی بنیاد پر نکالے گئے اور دمکا کے سرکاری خزانے سے ساڑھے 3کروڑ روپے غیر قانونی طریقے سے نکالے گئے تھے۔ ان معاملات میں 48افراد کوگرفتار کیا گیا جن میں لالو پرساد بھی شامل ہیں۔