اسلام آباد.. سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے عدلیہ مخالف تقریر پر از خود نوٹس لیتے ہوئے نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ۔ وزیر مملکت کو 6 فروری کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ طلال چوہدری نے گزشتہ ہفتے جڑانوالہ میں جلسے کے دوران کہا تھا کہ اعلیٰ ترین ریاستی ادارے میں پی سی او ججوں کی بھرمار ہے۔میاں صاحب انہیں باہر پھینک دو۔انہیں عدالت سے باہر پھینک دو۔ یہ انصاف نہیں دیں گے بلکہ اپنی نا انصافی جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ توہین عدالت پر مسلم لیگ (ن) کے سینٹر نہال ہاشمی کو 5 سال کے لئے نااہل اور ایک ماہ قید کی سزا سناچکی ہے۔