Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت اقلیتی امور کے بجٹ میں 505کروڑ روپے کا اضافہ

نئی دہلی۔۔۔۔۔مرکزی حکومت نے 2018کے عام بجٹ میں وزارت اقلیتی امور کے بجٹ میں 505کروڑ روپے کا اضافہ کیا ۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اقلیتی امور کیلئے 4700کروڑ روپے مختص کئے ۔ اس سلسلے میں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے اپنی وزارت کے بجٹ کو ریکارڈ اضافہ قراردیا۔ نقوی نے وزیر اعظم مودی اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزارت اقلیتی امور کے بجٹ میں اضافے سے تمام اقلیتی طبقات کو باوقارطریقے سے سماجی، تعلیمی ، اقتصادی طور پر بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ مولانا آزاد فاؤنڈیشن کی جانب سے چلائی جانے والی ’’کوشل وکاس‘‘(مہارت کے فروغ )اسکیم کا دائرہ بھی وسیع کیا جائے گا۔

شیئر: