ریاض۔۔۔۔۔پنشن کے سرکاری ادارے نے واضح کیا ہے کہ شہری اور فوجی اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن ہر عیسوی مہینے کی 25تاریخ کو جاری ہوگی۔ متوفی ریٹائرڈ ملازمین کے اہل خانہ کو بھی پنشن کی رقم مذکورہ تاریخ ہی کو جاری ہوگی۔ ادارے کے ترجمان فہد الصالح نے بتایا کہ اس پر عملدرآمد فروری2018سے ہوگا۔ اگر 25تاریخ جمعہ کو پڑیگی تو ایسی صورت میں پنشن 24تاریخ جمعرات کو جاری کردی جائیگی جبکہ 25تاریخ ہفتے کو پڑنے کی صورت میں اگلے روز اتوار 26تاریخ کو جاری کی جائیگی۔