گورنر مکہ مکرمہ کا مختلف کمشنریوں کا سالانہ دورہ
جدہ .... گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل متعدد کمشنریوں کا سالانہ دورہ کل سے شروع کریں گے ۔ دورے میں مختلف امور زیر بحث آئیں گے جن میں نوجوانوں کو روزگار اورعلاقوں میں سرمایہ کاری کے فروغ کے مواقع شامل ہیں ۔ سبق نیوز کے مطابق گورنر مکہ مکرمہ کا سالانہ دورہ طائف ، میسان ، المویہ ، تربہ ، الخرمہ اور رنیہ کمشنریوں میں ہوگا ۔ دورے کے موقع پر علاقوں کے ترقیاتی امور پر بھی غور کیا جا´ئے گا تاکہ مملکت کے وژن 2030 کے مقررہ اہداف آسانی سے حاصل کئے جاسکیں ۔ دورے کا آغاز طائف شہر سے کیا جائےگا۔