Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس: زیر حراست اسکالر کے ریمانڈ کی اجازت

پیرس...فرانس میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اور اسلامک اسکالر طارق رمضان پر زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے زیر حراست ریمانڈ کی اجازت دے دی گئی۔خیال رہے کہ طارق رمضان کو 31 جنوری کو حراست میں لیا گیا تھا جبکہ گزشتہ روز ان پر کمزور لوگوں کے ساتھ زیادتی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ انہوں نے ان الزامات کو مسترد کردیا تھا۔عدالتی ذرائع کا کہنا تھا کہ تحقیقات کاروں کی جانب سے 55 سالہ آکسفورڈ یونیورسٹی پروفیسر سے 2دن پوچھ گچھ کی گئی اور انہیں3 مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیاجہاں انہیں تجویز دی گئی کہ انہیں اس حوالے سے وسیع تحقیقات کرنی ہیں جس پر عدالت نے ضمانت کی سماعت زیر التوا کرتے ہوئے ملزم کے زیر حراست ریمانڈ کی اجازت دے دی۔

شیئر: