Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: ہنگامہ کرنیوالے ایشیائی کارکن گرفتار

جدہ .... جدہ پولیس نے تنخواہوں میں تاخیر پر سنگ باری اور احتجاج کرنے والے کارکنان کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے تنخواہوں میں تاخیر پر کمپنی کے عہدیداروں کو زدوکوب کیا تھا۔ ہنگامہ کرنے والے کارکنان سے سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور بدنظمی پھیلانے کے الزام میں پوچھ گچھ شروع کردی گئی۔ جدہ میں وزارت محنت کے ڈائریکٹر محمد القحطانی نے عکاظ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 3ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر کارکن برہم تھے۔ انکا تعلق ایشیائی ممالک سے تھا۔ انہوں نے شمالی ابحر میں زیر تکمیل عظیم الشان منصوبے کے بالمقابل واقع سڑک پر مظاہرہ کیا تھا۔ مقامی پولیس نے گھیراﺅ کرکے انہیں گرفتار کرلیا ۔ ذرائع کا کہناہے کہ کارکنوں نے کہاکہ کمپنی کے عرب عہدیدار تنخواہوں کے حوالے سے ان سے غلط بیانی سے کام لیتے رہے ہیں۔
 
 
 
 

شیئر: