Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤ میں جلد 40الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، وزیر اعلیٰ

    لکھنو۔۔۔۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں ملک کی معیشت کو نئی جہت دینے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔وزیراعلیٰ تاج ہوٹل میں مہندرالیکٹرک کی جانب سے منعقدہ الیکٹرک گاڑیوں کی افتتاحی تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوںکی افادیت کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی نے 2015ء میں ’’فیم انڈیا‘‘اسکیم کا افتتاح کیا تھا اس کے تحت 2020تک ہندوستان کی سڑکوں پر 60سے 70لاکھ الیکٹرک گاڑیاں چلانےکا ہدف ہے۔لکھنؤ میں جلد ہی 40الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موسم سرما کے دوران اہم شہروں میں ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کی وجہ سے دھند کا مسئلہ سامنے آیا ہے اس کے ازالے کیلئے الیکٹرک گاڑیاں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ماحول دوست گاڑیاں چلانے سے ڈیزل ، پٹرول وغیرہ کی درآمد پرخرچ ہونے والی خطیر رقم کی بچت ہوگی جس کا استعمال فلاحی و ترقیاتی کاموں میں کیا جاسکتا ہے۔

شیئر: