Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعظم خان نے پارٹی کارکنان کے ساتھ پکوڑے خریدے

رامپور۔۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی کے اس بیان کے بعد جس میں انہوں نے پکوڑے بیچنے کو بھی تجارت وروزگار سے تشبیہ دی تھی ۔ اس پر سماج وادی پارٹی کے سیکڑوں کارکنان اعظم خان کی قیادت میں قلعہ معلیٰ کے مشرقی دروازہ پان دریبہ پر جمع ہوئے اور یہاں پکوڑے بیچنے والوں سے 100روپے کے پکوڑے خریدے ۔ اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ یوگی کی آمد پر پولیس انتظامیہ نے امبیڈ کر پارک کے قریب چاٹ پکوڑے بیچنے والے افراد کا استحصال کیا تھا وہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے تاکہ بے روزگاری نہ پھیلے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں فرقہ پرستی کی آگ اس قدر پھیل چکی ہے کہ اقلیتی طبقہ کے لوگوں کا سڑک پر چلنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

شیئر: