Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناریل کا تیل ، بطور میک اپ ریموور‎

میک اپ صاف کرنے کیلئے خواتین میک اپ ریموور کا استعمال کرتی ہیں . جس طرح میک اپ کی کوالٹی پر سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا بالکل اسی طرح غیر معیاری میک اپ ریموور کا استعمال بھی جلد کے لئے مضر ثابت ہوتا ہے . تو کیوں نہ قدرتی اجزاء کو آزما کے دیکھا جائے ؟  ناریل کا تیل بہترین میک اپ ریموور ہے .  یہ ہر طرح کے جلد کےلیے موزوں  اور بہترین ہے اور ہر قسم کے میک اپ یہاں تک کہ واٹر پروف میک اپ کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے .  حساس جلد پر ناریل کے تیل کا استعمال بے حد فائدہ مند ہے  . یہ جلد کو مناسب مقدار میں چکنائی فراہم کرکے اسے تروتازہ اور نرم و ملائم بنا دیتا ہے اور اس میں موجود اینٹی بیکٹیریل اجزا جلد پر سے جراثیم کو ختم کرکے اسے  صحت مند بناتے ہیں . 
مزید پڑھیں:کلونجی وزن کم کرنے کے لیے مفید

شیئر: