Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجم سیٹھی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بنچ نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر 15 روز میں جواب طلب کیا ہے۔ ملتان کے کرکٹ آرگنائزر علاوالدین نے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن لودھراں کے سیکریٹری عقیل احمد اور صدر راو عمر جاوید کے تقرر کو چیلنج کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا لیکن پی سی بی کے ڈپٹی چیف الیکشن کمیشن نے ٹال مٹول سے کام لیا جس پر علاوالدین نے لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بنچ سے رجوع کیا۔عدالت نے ڈپٹی چیف الیکشن کمیشن کو مذکورہ عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تاہم پی سی بی نے کوئی پیشرفت نہیں کی۔ درخواست گزار نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں ایک اور درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پی سی بی حکام 9ماہ گزرنے کے باوجود عدالت عالیہ کے احکامات کو نظر انداز کر رہے ہیں جس پر جسٹس مرزا وقاص روف نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 15 دن میں جواب طلب کرلیا ہے۔

شیئر: