جالندھر۔۔۔۔۔8لاکھ روپے میں سائپرس کا جعلی ویزا بہنوئی کو تھمانے والی خاتون پولیس کے دباؤ کے بعد عدالت میں پیش ہوگئی۔کیس میں ملزمہ کی بیٹی ،داماداور گروہ کی ماسٹر مائنڈ روبی ملوث ہیں، جو سائپرس میں مقیم ہیں۔ پولیس نے ان کی گرفتاری کیلئے سفارتخانہ سے رجوع کرلیا ۔لیکھ راج نے پولیس کو بتایا کہ وینا اور اسکے گھروالوں کے کہنے پر 8لاکھ روپے اور اپنے بیٹے کا پاسپورٹ ، پی سی سی، میڈیکل رپورٹ دیئے جس کے بعد سائپرس کا ویزادیدیا گیا لیکن جب ویزے کی جانچ کرائی تو پتہ چلا کہ جعلی ہے ۔تھانہ لانبڑا کے ایس ایچ او پشپ بالی نے بتایا کہ دھوکے باز گروہ کا شکار ہونیوالے سلیم نے شکایت درج کرائی کہ وینااور اسکے داماد نے جرمنی بھیجنے کیلئے ساڑھے 3لاکھ روپے لیکر جرمنی کے بجائے کمبوڈیا بھیج دیاجہاں گروہ کے افرادنے اُسے یرغمال بنالیا ۔ سلیم نے کمبوڈیا میں 3لاکھ روپے مزید دیکر رہائی حاصل کی۔تھانہ انچارج پشپ نے بتایاکہ روبی شادی شدہ ہے۔ وہ کبھی روبی ، کبھی رانی بن کرلوگوں کو دھوکہ دیتی ہے۔اس کے خلاف دھوکہ دہی اور جعلسازی کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔