Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موصل کا ایک تہائی علاقہ داعش سے آزاد کر ا لیا، عراق

موصل ..عراقی فورسز نے دعوی کیا ہے کہ داعش کے زیر قبضہ شہر موصل کا ایک تہائی سے زائد حصہ آزاد کرا لیا ۔ عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ موصل کے مشرقی حصے کا نصف سے زائد آزاد کرایا جا چکا ۔ عراق میں داعش کے مضبوط گڑھ موصل کو آزاد کرانے کے لیے عراقی فورسز نے آپریشن کا آغاز 17 اکتوبر کو کیا تھا۔ موصل کے شمال، جنوب اور مشرق سے شہر کی طرف پیش قدمی کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق موصل میںداعش نے مزید21شہریوں کو عراقی فورسز کے لئے جاسوسی کے الزام میں ہلاک کردیا ۔ دریں اثناءموصل کے اسپتال زخمیوں سے بھر ے پڑے ہیں ۔ان میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ بیشتر افراد جنگ زدہ علاقے سے نکلنے کی کوشش میں ہلاک یا زخمی ہوئے۔

شیئر: