بالی وڈاداکار سلمان خان کے 'دبنگ ٹور' کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ برس سلمان خان نے کئی ممالک کا دورہ کیا اور اپنے مداحوں کیلئے خصوصی شوپیش کیا۔ اب انہوںنے نیپال کا انتخاب کیاہے۔ سلمان خان نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر لکھاکہ نیپال اب آپ کی باری ہے سواگ سے سواگت نہیں کروگے ہمارا؟ سلمان خان نیپال جائیں گے اور ایونٹ کا حصہ بنیں گے۔ شو میں سلمان خان کےساتھ سوناکشی سنہا، کریتی سینن سمیت دیگر اداکارائیں بھی پرفارم کریں گی۔ سلمان اپنے دبنگ ٹور میں اس سے قبل لندن، ہانک کانگ، آکلینڈ اور میلبورن جاچکے ہیں۔