اسلام آباد ...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے ۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل پیرا ہیں ۔جمعہ کو وزیراعظم سے مالدیپ کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد عاصم نے ملاقات کی۔ مالدیپ میں صدر کی جانب لگائی جانے والی ایمرجنسی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ۔مالدیپ کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر خطے میں امن کیلئے کوششوں پاکستان کے کردار کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تعلقا ت باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کے ساتھ ساتھ محبت پر منحصر ہیں ۔ پاکستان دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے۔مالدیپ کے وزیرخارجہ نے پاکستان کی جانب سے مالدیپ کی حکومت اور شہریوں کے ساتھ خصوصی تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔