Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب : پاکستانی حج کوٹے میں 5 ہزار افراد کا اضافہ

اسلام آباد .... سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے حج کوٹے میں 5ہزار افراد کا اضافہ کردیا گیا ہے جس سے رواں سال ایک لاکھ 79ہزار 210 کی بجائے ایک لاکھ 84 ہزار 210پاکستانی فریضہ حج ادا کرینگے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایاکہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی وزارت حج کی جانب سے پاکستان کے حج کوٹے میں 5ہزار افراد کے اضافے کا عندیہ ظاہر کیاتھا تاہم سعودی عرب کی جانب سے اس کی باضابطہ اطلاع وزارت مذہبی امور کو دے دی گئی ہے۔ حج پالیسی کے تحت اضافی کوٹہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز میں تقسیم کیا جائے گا۔

شیئر: