Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیارے کی تلاش کےلئے جانے والا بحری جہاز 3دن تک لاپتہ

کوالالمپور .....  ملائیشیا کے طیارے ایم ایچ 370 کی تلاش کیلئے جانے والا ایک بحری جہاز تقریباً3دن تک لاپتہ رہا اور اب پتہ چلا کہ وہ آسٹریلیا میں ایندھن بھروانے کیلئے کھڑا ہے۔ ملائیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ نے بری جہاز پر سوار عملے کے خاندان والوں سے کہا کہ وہ جعلی خبریں سن کر پریشان نہ ہوں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس جہازسے حکام کا رابطہ 3دن تک منقطع رہا جس کے بعد یہ جہاز پرتھ کی بندرگاہ پر کھڑا نظرآیا۔ اطلاعات تھیں کہ اس میں چند برس قبل لاپتہ ہونے والے طیارے کے ملبے کا سراغ لگالیا تھا مگر بعد ازاں یہ افواہ ثابت ہوئی۔
 

شیئر: