Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوا میں ایک او رہریانہ ؟

پناجی، گوا.... گوا کے ٹاﺅن پلاننگ کے وزیر وجے سر ڈیسائی نے کہا ہے کہ اس وقت گوا کی سیاحت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جبکہ شمالی ہند سے آنے والوں نے گوا کو ایک اور ہریانہ میں تبدیل کردیا ہے۔ ان لوگوں کی وجہ سے سڑکوں پر کوڑا کرکٹ کا مسئلہ کھڑا ہوا۔ ہم گوا کو ایک او رگروگرام میں تبدیل نہیں کرنا چاہتے۔ آج گوا کو جن مسائل کا سامنا ہے اسکی سب سے بڑی وجہ شمالی ہند سے یہاں آنے والے ہیں۔ دراصل یہ لوگ گوا میں ایک اور ہریانہ بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپنی حکومت کی طرف سے ریاست میں 1.2کروڑ سیاحوں کی آمد کی پالیسی پر نکتہ چینی کی۔ انہوں نے گوا کے ساحلوں اور شہرو ںمیں گندگی کے مسئلے پر کہا کہ اگرچہ سیاح مختصر مد ت کیلئے آتے ہیں لیکن انہیں گوا کو صاف ستھرا رکھنے کے بارے میں آگاہی دینا مشکل ہے۔ ہم ایسے لوگوں کو کس طرح قابو میں رکھ سکتے ہیں۔ ہم ایسے قوانین بنائیں گے جس میں سیاحوں پر ٹیکس لگایا جائیگا۔ ان پر جرمانے کئے جائیں گے تاکہ وہ قانون پر عملدرآمد کریں۔

شیئر: