Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند افغان امن عمل سبوتاژ کر رہا ہے،دفترخارجہ

  اسلام آباد..دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہاہے کہ پرامن افغانستان علاقائی امن واستحکام کیلئے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ سیکرٹری خارجہ نے افغانستان کے دورے کے دوران علاقائی امن پر تبادلہ خیال کیا جس سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمارے مضبوط عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ ریڈیو انٹرویو میں ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہندافغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازش کررہاہے۔ترجمان نے کہاکہ کنٹرول لائن پر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں ۔ہند کواس کے سنگین نتائج بھگتناپڑسکتے ہیں۔

شیئر: